جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پنجاب میں ایک اور اہم کارروائی، ن لیگی سابق ایم پی اے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی رضوان گل کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اینٹی کرپشن نے بہن کو جائیداد سے محروم کرنے پر ن لیگ کے سابق ایم پی اے کو سرگودھا سے گرفتار کیا، متعلقہ ادارے نے دیگر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اینٹی کرپشن سرگودھا نے شمع بی بی کی درخواست پر رضوان گل کو گرفتار کیا۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور بھائی تبریز گل نے 1990 میں بہن کی جائداد ہتھیا لی تھی۔ علاوہ ازیں دو سابقہ سب رجسٹرار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کا اہم رہنما گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن پنجاب نے ن لیگ کے رہنما اور سابق میئرسرگودھا اسلم نوید کو گرفتار کیا۔ ان پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ اسلم نوید سمیت ٹی ایم اے سرگودھا اور محکمہ ریونیو کے 7افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر قانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں