بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کیلئے ایک اور اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کے لیے ایک اور اہم اقدام اٹھایا ہے، فلور ملز کے یومیہ کوٹے میں1ہزار میٹرک ٹن گندم کا اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں فلور ملز کے یومیہ کوٹے میں1ہزار میٹرک ٹن گندم کا اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلور ملز کو اضافے کے بعد آج سے 4ہزار میٹرک ٹن گندم دی جارہی ہے، عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کے لیے 13ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سستے داموں آٹے کی فراہمی کی مانیٹرنگ کررہی ہے۔

گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ فلور ملز اور آٹا ڈیلرز پر سختی سے چیک اینڈ بیلنس رکھے ہوئے ہیں، انصاف سستا بازار کے مقامات کی نشاندہی کے لیے ہوم ورک کا آغاز کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں 4 اور دیگر اضلاع میں 12انصاف سستے بازار قائم ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں