بھارت میں ہندو انتہا پسندی کے عروج کے باعث مسلم باحجاب طالبات کی مشکلات میں کمی نہ آسکی، ایک اور لڑکی کو کالج سے نکال دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک اور کالج میں مسلم طالبات کو حجاب پہننے پر باہر نکال دیا گیا۔
واقعہ اوڈوپی کے ایم جی ایم کالج میں پیش آیا۔ ہندو انتہا پسند کالج پرنسپل نے مسلمان طالبات کو حجاب اتارنے سے انکار پر باہر نکل جانے کا حکم دیا اور اس پر تعلیم کے دروازے بند کر دیے۔
طالبات کا کہنا ہے کہ حجاب پہننے پر باہر نکالنا ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، کالج انتظامیہ کا اقدام غلط ہے۔ طالبات نے اس کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا۔
کالج انتظامیہ نے طالبات کو کل ہونے والے پرچے میں شرکت سے بھی روک دیا۔
خیال رہے کہ کرناٹک کے شہر بنگلورو کے ایک کالج نے مسلم طالبات کو حجاب کے ساتھ کالج میں داخلے سے روکا تھا اور کچھ طالب علموں کے خلاف فیصلے کی احتجاج کرنے پر ایف آئی آر درج کروائی تھی جس کے بعد ریاست بھر کے کالجز میں مسلم طالبات کو حجاب کیساتھ تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا تھا۔