اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

افغان سفارتخانےکا وزارت خارجہ کو ایک اور مراسلہ

اشتہار

حیرت انگیز

افغان سفارتخانے نے وزارت خارجہ کو ایک اور مراسلہ لکھ کر کہا ہے کہ پاکستان مچھ سانحے میں جاں بحق 7 افغان شہریوں کی لاشیں افغانستان منتقلی میں معاونت کرے۔

مراسلہ کے مطابق مچھ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعےمیں11کان کن جاں بحق ہوئے جس میں 7 افغان شہری تھے، واقعےکی تحقیقات میں افغانستان،پاکستان کی معاونت کرےگا اور دونوں ممالک ملکرملوث ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان7 افغان شہریوں کی لاشیں افغانستان منتقلی میں معاونت کرے، معلومات ہیں افغان کان کن رسول ولدغلام علی حملے میں محفوظ رہا، معلومات ہیں رسول ولدغلام علی اس وقت بلوچستان میں زیرحراست ہے۔

مراسلہ کے مطابق افغان سفارتخانےکو افغان شہری رسول تک قونصلررسائی دی جائے، کوئٹہ میں موجودافغان قونصل جنرل پاکستان سےرابطےمیں رہے۔

مراسلہ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ افغان حکومت نےپاکستانی حکام کو مراسلہ بھیجاہے جاں بحق کان کنوں میں7کاتعلق افغانستان سےہے افغان حکومت نےمطالبہ کیاہےکہ میتیں حوالےکی جائیں۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ افغان حکومت7افغان شہریوں کوافغانستان میں دفناناچاہتی ہے مراسلےپرقانونی طریقہ کار کے مطابق کام کیاجائےگا اور مراسلےسےمتعلق قانونی معاملات کودیکھ رہےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں