The news is by your side.

کراچی میں ایک اور ننھی پری زیادتی کے بعد قتل

کراچی میں درندہ صفت انسان نے ننھی پری کو زیادتی کے نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ لائنز ایرایا میں پیش آیا جہاں معصوم بچی بےرحم شخص کی ہوس کی بھینٹ چڑھ گئی۔

جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل ہونے پر تصدیق ہوئی ہے کہ بچی کو زیادتی کےبعدقتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کیاگیا اور واقعےکو چھپانےکےلیےخودکشی کا رنگ دیا گیا۔

سندھ میں 10 ماہ میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے 238 سے زائد کیس رپورٹ

چند روز قبل قائدآباد کے علاقے میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی گئی تھی۔
مقدمہ مقتولہ کے والد مقبول احمد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔

مدعی نے بیان میں کہا کہ میری بیٹی 15 نومبر کو میرے چھوٹے بھائی کے گھر رہنے گئی تھی، دوسرے دن بھائی کے بچوں کے ہمراہ مدرسے گئی تو واپس نہ لوٹی۔

والد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز10بجے گمشدگی رپورٹ کیلئے تھانے پہنچا تو بھائی کی کال آئی ، بھائی نے اطلاع دی کہ بچی کی لاش مسلم آباد میں خالی پلاٹ میں پڑی ہے، لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں