تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی خواتین کے لیے ایک اور بڑا اقدام

ریاض: سعودی خاتون کو کاروباری شعبوں میں مزید فروغ دینے کے لیے نئے پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت امریکی کاروباری شخصیات کے ساتھ شراکت داری قائم کی جائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی کاروباری خواتین کے لیے یہ پروگرام امریکا اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری سے قائم کیا گیا ہے۔ جس کے تحت مملکت میں کاروباری خواتین کو اپنے امریکی ہم منصبوں سے رابطے قائم کرنے اور ان سے خدمات حاصل کرنے میں معاونت ملے گی۔

اس پروگرام کا نام ’سعودی عرب میں خواتین کی انٹر پرینیور شپ اور جدت‘ رکھا گیا ہے۔ پروگرام کے ذریعے ورکشاپس اور نیٹ ورکنگ سے متعلق تقریبات کا انعقاد بھی ہوگا۔ سعودی خواتین امریکی کاروباری شخصیات سے سرمایہ کاری کے گُر سیکھیں گی۔ دونوں ممالک کی خواتین آپس میں کاروبار بھی کرسکتی ہیں۔

سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے نے دیگر اداروں کے اشتراک سے اس پروگرام کا اعلان کیا۔

مملکت میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور مارٹینا سٹرانگ نے کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت سعودی خواتین امریکی شخصیات سے رابطے قائم کرکے اہم کاروباری معلومات حاصل کریں گی۔ وژن 2030 کے تحت خواتین ترقی کررہی ہیں۔ سعودی عرب میں اعلیٰ عہددوں پر بھی خاتون فائز کی گئیں۔

دریں اثنا ’انڈیوور سعودی عرب‘ نامی ادارے کی ڈائریکٹر لطیفہ الوعلان کا کہنا تھا کہ سعودی خواتین کے لیے اب کوئی رکاوٹیں نہیں رہیں لیکن انہیں مدد کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -