جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ویکسینشین میں پاکستان کی ایک اور کامیابی، اہم سنگ میل عبور

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ پاکستان نے ویکسینیشن سے متعلق ایک اور سنگ ‏میل عبور کر لیا۔

ملک میں 5کروڑ سے زائدویکسین ڈوز لگانے پر این سی اوسی نے ٹوئٹ کر کے لکھا کہ شاباش پاکستان! ویکسین ‏کی 5کروڑ سے زائد ڈوز لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ اگراب تک ویکسین نہیں لگائی توخودکوویکسین لگوائیں، دوسری خوراک کے منتظر ‏ہیں 28 روز بعد کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر سےجائیں۔

- Advertisement -

ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ آئیں ملک کرپاکستان کومحفوظ بنائیں۔

دوسری جانب امریکا کی طرف سے عطیہ کی جانے والی فائزر ویکسین کی تیس لاکھ 70 ہزار سے زائد خوراکیں خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق امریکا پاکستان کو ویکسین کا سب سے بڑا عطیہ دینے والا ملک ہے۔

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 6 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی ہے، فائزر ویکسین پہنچنے سے پاکستان میں جاری ویکسی نیشن عمل میں تیزی آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں