اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں ایک اوربچہ نالے میں گرکرجاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے علاقے لانڈھی میں نالے میں گرجانے والے بچے کی لاش ریسکیو اہلکاروں نے نکال لی، بچے کی لاش گھرپہنچی کو کہرام مچ گیا۔

کراچی میں بچوں کے نالے میں گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے اب سے چارروزقبل بھی دو بچے نالے میں جاگرے تھے جن میں سے ایک کی تلاش تاحال جاری ہے۔

ریسکیو رضاکاروں کی مدد سے بچے کی تلاش کی گئی اورایک گھنٹے کی کوشش کے بعد لاش کو نالے سے نکال لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، کیونکہ سڑک کے ساتھ گزرنے والے نالے کا کچھ حصہ کھلا ہوا تھا۔

نالا کھلے رہنے کے باعث بچہ نالے کی نذرہوگیا ۔ بچے کے نالے میں گرنے کا رواں ہفتے میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔

چارروز قبل جہانگیرآباد میں بھی دوبچے نالےمیں جاگرےتھےجن میں سے ایک کونکال لیاگیاتھاجبکہ دوسرےاب تک لاپتہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں