تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں ایک اور مسجد کا تقدس پامال، مسلمانوں کی املاک نذر آتش

نئی دہلی : بھارتی ریاست تریپورہ میں انتہاپسند ہندوؤں نے ایک اور مسجد کی حرمت پامال کردی اور مسلمانوں کے مکانات نذر آتش کردئیے۔

بھارت میں گزشتہ کئی دہائیوں نے مسلمانوں اور ان کی املاک پر شرپسند ہندوؤں کی متصبانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ حملے بھارتی ریاست تریپورہ میں کیے گئے جہاں بنگلادیش میں ہندوؤں پر تشدد کے خلاف احتجاج ہورہا تھا۔

بھارت کے شرپسند ہندوؤں نے ریاست کی ایک اور مسجد کی حرمت کو پامال کیا اور مسجد میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور مسلمانوں کے مکانات اور دکانوں کو نذر آتش کیا جب کہ خواتین کے ساتھی بدسلوکی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچانے، مسجد کی حرمت پامال کرنے اور خواتین سے بدتمیزی کرنے کی شکایات موصول ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق احتجاجی ریلی میں 30 ہزار کے قریب افراد شریک تھے جنہوں نے مسجد میں توڑپھوڑ کی، تین گھروں اور 20 دکانوں کو نذر آتش کیا اور یہ تمام املاک مسلمانوں کی ملکیت تھی۔

Comments

- Advertisement -