اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فیصل آباد: 9 سالہ ملازمہ پر مالکن کا انسانیت سوز تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: طیبہ تشدد کے بعد 9 سال کی گھریلو ملازمہ پر مالکن کا تشدد کا کیس سامنے آگیا، خاتون سرکاری افسر نے مریم پر تشدد کی انتہاء کردی۔

پولیس کے مطابق ایکسائز ٹیکسٹیشن آفیسر ثوبیہ ملک نے گھریلو ملازم کی شکایت کرنے پر 9 سالہ ننھی ملازمہ پر مظالم کے پہاڑ توڑ دیے، والدین کے پاس جانے کی ضد کرنے پر مالکن نے مریم پر گرم تیل ڈال کر جسم جلادیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازم دلدار 6 ماہ تک مریم کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ننھی مریم نے جب مالکن سے ملازم کی شکایت کی تو اُس نے شوہر کے ہمراہ مل کر تشدد کیا۔

پڑھیں: ’’ کمسن ملازمہ سے اجتماعی زیادتی‘چیف جسٹس کا ازخود نوٹس ‘‘

پنجاب کے علاقے فیصل آباد کی تحصیل ماناں والاں کی رہائشی نسیم بی بی نے 3 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کے عوض بیٹی کو سرکاری افسر کے گھر پر کام کرنے کے لیے رکھوایا تو 2 ماہ تک مالکن نے ملازمہ کو والدین سے ملنے نہیں دیا۔

مریم کوموقع ملا تو وہ مالکن کے گھر سے فرار ہوکر والدین کے پاس پہنچی اور انہیں ساری داستان سنا دی، والدین کا الزام ہے کہ مالکن ثوبیہ کے شوہر نے دھمکیاں دی اور زیادتی کا مقدمہ درج نہ کروانے کا بولا۔

مزید پڑھیں: ’’ مالکن اور بیٹی گرم سلاخ سے جلاتے تھے، کم سن ملازمہ،بیان ریکارڈ ‘‘

والدین نے ہمت کر کے فیصل آباد پولیس اسٹیشن میں مالکن ، شوہر اور ملازم کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی، مقدمےمیں زیادتی، دھمکی دینےاورجرم کی ترغیب کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں