پشاور : پاک فضائیہ کا تربیتی گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا، تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ مردان کے علاقے تخت بھائی کے قریب گرکرتباہ ہوگیا ، تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا، حادثے کے نتیجے میں پائلٹ جہاز محفوظ رہا۔
واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے تاہم واقعے کے حقائق جاننے کیلئے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
یاد رہے 7 فروری کو پاک فضائیہ کا طیارہ شورکوٹ کے قریب گرکرتباہ ہوگیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا تھا تاہم زمین پرجانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔
اس سے قبل 7 جنوری کو پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا اور حادثے کے نتیجے میں طیارے ایف ٹی سیون میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے، جن کے نام اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان تھے۔