نئی دہلی : پاکستان کی خیرسگالی کے جواب میں بھارت میں ایک اورپاکستانی قیدی کوبدترین تشدد کرکے شہید کردیا گیا، ماہی گیر نورالامین دوہزاسترہ سے بھارتی جیل میں قید تھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی قیدیوں کی بھارتی جیلوں میں شہادت، بھارت مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پھر بے نقاب ہوگیا، کلبھوشن سے لے کرابھی نندن تک پاکستان کےخیرسگالی اور تحمل کا جواب بھارت نے ایک اورپاکستانی قیدی کی شہادت کی شکل میں دیا۔
بھارتی جیل میں قید پاکستانی ماہی گیرنورالامین کوجیل عملے نے بدترین تشدد کانشانہ بناکرشہید کردیا۔
نورالامین کو غلطی سے دوہزار سترہ میں بھارت کی سمندری حدود میں جانے پر گرفتارکیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں : پلوامہ حملے کا انتقام، بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل
یاد رہے نورالامین سے پہلے فروری میں جے پورکی جیل میں اٹھارہ سال سے قیدپاکستانی قیدی شاکراللہ کوپتھرمارکرشہید کیا گیا تھا جبکہ ایک اورپاکستانی قیدی محمداعظم کوسزا پوری ہونے کے باوجود رہا نہ کیا۔
بھارتی حکام نے محمداعظم کا شدید بیماری کے باوجود علاج نے نہ کرایا اوروہ جان کی بازی ہارگئے۔
خیال رہے بھارت کی جیلوں میں ساڑھےتین سوزائدپاکستانی قیدیوں کی زندگی مسلسل خطرے میں ہے اور عالمی قوانین اورسفارتی واخلاقی اقدارکا شور مچانے والی مودی سرکارپاکستانی قیدیوں کوتحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے۔
واضح رہے پلواما میں بھارتی فوجیوں کی بس کوکاربم سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی اور ساتھ موجود پانچ مزید گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا، دھماکے میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں : پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر
بعد ازاں 27 فروری کو بھارتی فضائیہ کے طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر دوسری مرتبہ دراندازی کے مرتکب ہوئے، تاہم اس بار پاک فضائیہ کے شاہینوں نے انھیں واپس جانے کی مہلت نہیں دی اور دو طیارے مار گرائے، جن میں سے ایک آزاد کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا، اور ایک بھارتی پائلٹ بھی زندہ پکڑا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو ریا کردیا تھا۔