اشتہار

حمزہ شہباز کا ایک ووٹ اور کم ہوگیا ، ایم پی اے کاشف محمود نااہل قرار

اشتہار

حیرت انگیز

ن لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے عبوری وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا ایک ووٹ اور کم ہوگیا ہے الیکشن کمیشن نے ایم پی اے کاشف محمود کو نااہل قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور ان کے ایک اور ایم پی اے کاشف محمود کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ایک اور ایم پی اے کے نااہل ہونے سے عبوری وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا ایک ووٹ اور کم ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے پی پی 241 بہاولنگر سے ن لیگ کے ایم پی اے کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے اور ان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اس اقدام کے بعد پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کے ووٹوں کی تعداد اب 178 رہ گئی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ق لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار پرویز الہٰی نے 186 جب کہ ن لیگ اور اس کے اتحادیوں کے امیدوار حمزہ شہباز نے 179 ووٹ حاصل کیے تھے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے اس وقت ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے خط کو جواز بناتے ہوئے ق لیگ کے 10 ووٹ شمار نہیں کیے تھے اور حمزہ شہباز کی کامیابی کا اعلان کیا تھا۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی اور ق لیگ کی درخواست پر سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کا یکم جولائی کا عبوری وزیراعلیٰ کا اسٹیٹس بحال کردیا تھا جب کہ تین روز سے اس درخواست کی سماعت جاری تھی۔

مزید پڑھیں: عدالت عظمیٰ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

سپریم کورٹ نے درخواست کی سماعت میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور کچھ دیر میں یہ فیصلہ سنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں