منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی میں کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار شہید، تعداد 8 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ سینئر افسران سمیت 350سے زائد اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار حسن رضا دوران علاج شہید ہوگیا ، وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھا، حسن رضا ضلع وسطی کے ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں وائرلیس آپریٹر تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جون کو حسن رضا نے کورونا کی علامتیں ظاہر ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا اور 2 جون کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

سندھ پولیس کے کورونا وائرس سے ابتک 8 اہلکار شہید اور 80 سے زائد پولیس اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اب بھی سینئرافسران سمیت 350سے زائد اہلکار کورونا سے متاثر ہیں۔

گزشتہ روز ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللّٰہ چاچڑ اور ان کے تھانے کے مزید عملے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں