اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

بنوں: پولیو کا مرض وبا کی صورت اختیار کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں: وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم نے تصدیق کی ہے کہ خیبرپختونخواہ سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے بنوں میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وہ عمر بھر معذوری کا شکار ہوگیا۔  وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ  بنوں میں پولیو کا مرض وبا کی شکل اختیار کر گیا، انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خدارا بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو مخالف من گھڑت پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں۔

بابر بن عطا نے کہا کہ انسداد پولیو ویکسین نے دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ کیا ہے، عید کےبعد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کراچی میں سیوریج کے تمام نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق کاانکشاف

خیال رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے۔ رواں برس اب تک ملک بھر سے پولیو کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ سب سے زیادہ پولیو کیسز خیبر پختونخواہ میں ریکارڈ کیے گئے جن کی تعداد 8 تھی، 6 کیسز قبائلی علاقوں میں، اور 3، 3 پنجاب اور سندھ میں ریکارڈ کیے گئے تھے تاہم اب یہ تعداد 21 تک پہنچ گئی۔

پولیو میں اضافے کو دیکھتے ہوئے پولیو ویکسینیشن کے لیے عمر کی حد میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا جس کے بعد راولپنڈی اور پشاور میں 10 سال تک کے بچوں کی بھی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں