تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کویت آنے کے خواہشمند غیرملکیوں کے لیے ایک اور مشکل

کویت سٹی : کویتی حکام نے ریاست میں واپس داخلے کے خواہش مند غیرملکیوں پر بڑی پابندی عائد کردی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت نے واپس آنے والے تارکین وطن کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ کےلیے ایک تکینیکی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اس ٹیم کا کام بیرون ملک میں موجود شہریوں اور غیرملکیوں کو جاری ہونے والے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور دستاویزات کی چیکنگ کرنا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے بعد متعلقہ شخص کو ای میل کے ذریعے پیغام بھیجے گی۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق صرف ان غیرملکیوں کو ریاست میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے کویت کی منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں لگوائی ہوگی۔

کویتی حکام نے واضح کیا ہے کہ کویت پہنچنے کےبعد غیرملکیوں کے پی سی آر ٹیسٹ کی بھی جانچ کی جائے گی اور صرف مخصوص لیبارٹریوں کے پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ ہی تسلیم کیے جائیں گے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کویت آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ طیارے میں سوار ہونے قبل ہی دکھانی ہوگی، اگر ٹیسٹ رپورٹ منظور شدہ لیبارٹری کی نہیں ہوئی مسافروں کو طیارے میں سوار نہیں کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -