وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کرنےکے پروگرام ”خدمت آپکی دہلیز پر“ کا کل سے باقاعدہ آغاز ہو گا۔
عثمان بزدار کل کمشنر لاہور ڈویژن کے دفتر میں پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ پروگرام کا پہلا مرحلہ 3ہفتے پر مشتمل ہو گا۔ پہلاہفتہ صفائی، دوسرا نکاسی آب اور تیسراسرکاری عمارتوں کی صفائی کیلئے مختص کیا گیا ہے۔
حکومت پنجاب کا ایک اور عوامی اقدام
"خدمت آپ کی دہلیز پر" پروگرام کے تحت اب حکومت کرے گی عوام کی خدمت ان کی دہلیز پر۔
ابھی khidmat@dehleez ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی تجاویز و شکایات بمعہ تصویر ہم تک پہنچائیں۔ pic.twitter.com/ogZHBQVULd— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) May 30, 2021
”خدمت آپکی دہلیز پر“کےنام سے ایپ تیار کی گئی ہے شہری ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پروگرام کامقصدلوگوں کےمسائل ان کی دہلیزپرحل کرناہے، محکمےسرکاری امورکےعلاوہ ہرہفتےایک تھیم کےتحت کام کریں گے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پروگرام میں سول سوسائٹی،مقامی افراد اور ٹائیگرفورس کوشریک کیا جائے گا ہر ہفتے دیئے گئے ٹارگٹس پرعوام سےبراہ راست فیڈبیک لیاجائےگا، فیلڈسرگرمیوں کی ایپ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جب کہ کارکردگی کےلحاظ سےاضلاع کی درجہ بندی کی جائے گی۔