جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شاہد آفریدی کا ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کئی انٹرنیشنل ریکارڈ بنائے جن میں سے کئی ٹوٹ گئے اور اب ایک اور ریکارڈ ان کے ہاتھ سے چلا گیا۔

سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جن کی جارحانہ بیٹنگ کی دنیا فین ہے اور اسی وجہ سے انہیں بوم بوم کا خطاب بھی ملا۔ شاہد خان آفریدی کے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کے دوران کئی بڑے ریکارڈز بنائے جو میں سے کچھ ریکارڈ ٹوٹ چکے اور اب ایک اور ریکارڈ ان کے ہاتھ سے چلا گیا۔

شاہد آفریدی نے یوں تو ٹیسٹ کرکٹ بہت کم کھیلی، لیکن طویل دورانیے کی کرکٹ میں ان کے پاس ایک منفرد ریکارڈ تھا کہ اس فارمیٹ میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والوں میں شاہد آفریدی سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ 86.97 کی اوسط سے 1716 رنز بنا کر سر فہرست تھے۔

تاہم ان کا یہ اعزاز اب 15 سال بعد انگلینڈ کے نوجوان بلے باز ہیری بروک نے توڑ دیا ہے۔

ہیری بروک نے ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن اپنی پانچویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کی ججیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 109 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

تاہم اس شاندار اننگ کے ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ 90.7 کی اوسط سے ایک ہزار سے زائد ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے 23 اننگز کھیل کر 1376 رنز بنا لیے ہیں۔

سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک ہزار رنز بنانے والے بلے بازوں میں انگلینڈ کے بین ڈکٹ تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی چوتھے اور بھارت کے وریندر سہواگ پانچویں نمبر پر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں