تازہ ترین

کراچی:‌ کرونا سے جاں بحق ہونے والی ماں سے وائرس پولیس اہلکار میں منتقل

کراچی: شہر قائد کی میں مبینہ طور پر کرونا سے مرنے والی خاتون سے وائرس بیٹے میں منتقل ہوگیا جو سندھ پولیس کا اہلکار ہے۔

ایس ایس پی ملی علی رضا کے مطابق میمن گوٹھ کے پولیس اہلکار میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد اُسے نجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

متاثرہ اہلکار کی حوصلہ افزائی کے لیے اسپتال کے باہر اُس کے دیگر ساتھی پہنچے اور انہوں نے پولیس کے حق میں نعرے لگائے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق 12 اپریل کواہلکارکی والدہ کا انتقال ہوا تھا، جن کے بارے میں کرونا کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ علی رضا کے مطابق والدہ کی تدفین کے روز متاثرہ اہلکار کی طبیعت خراب تھی، جس کے بعد اُس کا کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پولیس اہلکار بھی کرونا کا شکار ہونے لگے

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں تعینات پولیس کے 7 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے،  سینئر پولیس افسر کے ڈرائیور اور پی ایس او بھی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پولیس کے مطابق ایسٹ، ساؤتھ اور ویسٹ زون کے پولیس اہلکار بھی وائرس سے متاثر ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اہلکاروں میں وبا پھیلی تو معاملہ سنگین ہو جائے گا کیونکہ تمام اہلکار ہر وقت براہ راست عوام سے رابطے میں ہیں اور وہ ناکوں پر اور رش والے مقامات پر ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

سندھ پولیس نے ناکوں پر تعینات ہونے والے اہلکاروں کے لیے ایس او پیز جاری کیے تھے جس کے مطابق انہیں دورانِ ڈیوٹی ماسک، دستانے پہنے ہیں۔

Comments