منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پنجاب میں ایک اور طالبعلم جنسی زیادتی کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر گڑھ میں 14 اوباش نوجوانوں نے نویں جماعت کے طالب علم کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

صوبہ پنجاب میں کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے باعث والدین شدید پریشانی و خوف میں مبتلا ہیں۔

آج پھر پنجاب میں طالب علم کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا، حالیہ واقعہ شہر مظفر گڑھ میں پیش آیا۔

- Advertisement -

مظفر گڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں نویں جماعت کے طالب علم کو درندگی کیساتھ جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کا مقدمہ درج پولیس نے درج کرلیا ہے۔

درج مقدمے کے مطابق 14 اوباشوں نے طالبعلم کو کئی مرتبہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور زیادتی کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرتے تھے۔

تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری کےلیے کارروائی جاری ہے۔

یونیورسٹی طالبہ کے اغوا اور زیادتی کی کوشش، دو ملزمان گرفتار

خیال رہے کہ 21 دسمبر کو لاہور کی پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم متاثرہ طالبہ کے شور مچانے پر ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں