چترال: وادی کیلاش کے خوبصورت گاؤں بریر میں جواں سال لڑکی نے خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا، یہ چھ ماہ میں خودکشی کا 22 واں کیس ہے۔
تفصیلات کے مطابق چترال میں خودکشی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، تھانا آیون کی حدود میں واقع بریر گاؤں میں بیس سالہ سعدیہ بی بی دختر بہادر خان نے خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق متوفیہ نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، واقعے کے فوری بعد سعدیہ بی بی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال آیون پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی، بعد ازاں اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال چترال روانہ کر دیا گیا۔
آیون پولیس کی تفتیش جاری ہے، البتہ خودکشی کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے، اہل خانہ کے مطابق سعدیہ منگنی ٹوٹنے کی وجہ سے دل برداشتہ تھی.
ایک اندازے کے مطابق یہ گذشتہ چھ ماہ میں خودکشی کا 22 واں کیس ہے، بیش تر واقعات میں خواتین کو اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا پڑا، البتہ حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کا فقدان نظر آتا ہے.
تھانا چترال میں خواتین ڈیسک کا قیام
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال منصور امن نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن میں خواتین ڈیسک قائم کی ہے، جہاں لیڈیز پولیس کانسٹیبلز کو تعینات کیا گیا ہے.
اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او منصور امان اور لیگل ایڈوائزور انسپکٹر محسن الملک نے کہا کہ تھانا چترال میں خواتین کا علیحدہ ڈیسک قائم کرنے کا مقصد یہی ہے کہ خواتین بلاجھجک تھانے آکر اپنا مسئلہ بیان کرسکیں، انھوںنے امید ظاہر کی کہ اس سے خودکشی کے کسیز میں کمی آئے گی.
ثقافتی رنگوں سے مزین حسین وادی چترال میں ’’ جشن قاقلشٹ‘‘ کا انعقاد
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔