جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سینئرصحافی جان محمدمہر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ، ایس ایس پی سکھر نے بتایا کہ ملزم منورمہر
کو گرفتار کیا ہے ، جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جان محمدمہر قتل کیس میں 12 معلوم اور3 نامعلوم افراد نامزد ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب سینئرصحافی جان محمد مہر قتل کیس کے تفتیشی افسر کو تبدیل کردیا گیا ہے ، پولیس نے بتایا کہ اے ایس آئی غلام نبی شیخ کی جگہ انسپکٹرمسلم شیخ کو تفتیشی افسر مقرر کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ انسپکٹر مسلم شیخ تھانہ اےسیکشن پربطور ایس ایچ او تعینات ہیں ،مقدمہ بھائی کی مدعیت میں دہشت گردی دفعات کے تحت درج ہے، تھانہ سی سیکشن پردرج مقدمےمیں 11معلوم اور3 نا معلوم افرادشامل ہیں۔

سکھر : پولیس نے گزشتہ روزمقدمے میں نامزد 2ملزمان کوگرفتارکیاتھا تاہم مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔

سینئرصحافی جان محمدمہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاجی مظاہرے جاری ہے، شکارپور میں بھی صحافیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ گھوٹکی میں بھی صحافی جان محمد مہر کے قتل کیخلاف مظاہرے کئے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں