پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عابد باکسر کے بعد پنجاب کے ایک اور سابق پولیس افسر کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پولیس کے سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کے بعد ایک اور سابق پولیس افسر فرخ وحید کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق اصغر بھولا گجر کیس میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر فرخ وحید کا ویڈیو بیان وائرل ہوگیا، جس میں انہوں نے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

ویڈیو بیان میں فرخ وحید کا کہنا ہے کہ رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنااللہ نے نوید کمانڈو کے ذریعے کئی قتل کرائے، رانا ثنااللہ لوگوں کو قتل کروانے میں ملوث ہیں۔

سابق پولیس انسپکٹر کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا مجھے بھی قتل کرنا چاہتا تھا، اسی کے خوف سے بیرون ملک رہنے پر مجبور ہوں، فرخ وحید نے چیف جسٹس سے آزاد کمیشن بنانے کی اپیل بھی کی ہے۔


لاہور کے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر نے شہباز شریف کا چیلنج قبول کر لیا


خیال رہے کہ اس سے قبل انکاؤنٹر اپیشلسٹ عابد باکسر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آیا تھا، جس میں انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر سنگین الزامات لگائے تھے۔

واضح رہے کہ عابد باکسر نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف اپنے مخالفین کو مروانے کا عادی ہے، ان کے پاس ثبوت ہیں کہ کہاں کہاں شہباز کے کہنے پر جعلی پولیس مقابلے کیے اور کس کس کو جان سے مارا۔

دوسری طرف شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ کسی عابد باکسر کو نہیں جانتے، انھوں نے چیلنج کیا تھا کہ عابد باکسر کسی بھی جگہ آکر مجھ سے بات کرے۔بعد ازاں عابد باکسر نے یہ چیلنج قبول بھی کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں