پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری لوک گلوکار عارف لوہار کے بیٹے کی ایک اور شاندار پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گلوکار عارف لوہار کی بیٹے کے ساتھ شاندار پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں ان کے ساتھ بیٹے کو بھی رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
- Advertisement -
اس سے قبل بھی عارف لوہار کی بیٹے کے ساتھ پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا گیا تھا کہ گلوکار نے کسی کی شادی میں بیٹے کے ساتھ پرفارم کیا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ عارف لوہار گنگنا بھی رہے ہیں اور ساتھ ہی بیٹے کے ساتھ رقص بھی کر رہے ہیں جب کہ ان کے بیٹے کو ایک موقع پر ڈھول بجاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔