عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے یہ اعزاز انگلش پریمیئر لیگ کے دوران میچ میں ہیٹ کرکے حاصل کیا جس کے بعد وہ دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے ہیں۔
انگلش پریمیئر لیگ میں نوٹنھم کے خلاف کھیلا گیا میچ تین حوالوں سے رونالڈو کیلیے یادگار بن گیا۔
اس میچ میں رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے نہ صرف شاندار ہیٹ ٹرک کی بلکہ اپنی ٹیم کو بھی کامیاب کرایا اور اس کے ساتھ ہی دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
نوٹنھم کیخلاف رونالڈو کی ہیٹ رک ان کے کیریئر کی مجموعی طور پر 59 ویں ہیٹ رک تھی اس کے ساتھ ہی پرتگالی اسٹار فٹبالر نے ایک اور منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا کہ وہ 13 برسوں میں مسلسل ہر سال ہیٹ کرنے والے واحد کھلاڑی بھی بن گئے۔
اس میچ کے اختتام تک کرسٹیانو رونالڈو کے گولز کی مجموعی تعداد 807 ہوچکی ہے اور انہوں نے آسٹرین چیک فارورڈ جوزف بیکن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو اب 805 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھی رونالڈو کے ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ برازیلین فٹبالر روماریو 772 گولز کے ساتھ عالمی سطح پر تیسرے، ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی 759 گولو کے ساتھ چوتھے اور دنیائے فٹبال کے مشہور ترین کھلاڑی پیلے 757 گولز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔