کراچی : پی آئی بی کالونی میں گھر سے دودھ لینے کیلئے نکلنے والا نوجوان عدنان زبیری ڈاکوؤں کی گو لیوں کانشانہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکو بے لگام ہے، پی آئی بی کالونی میں گھر سے دودھ لینے کیلئے نکلنے والا نوجوان عدنان زبیری ڈاکوؤں کی گو لیوں کانشانہ بن گیا ۔
پی آئی بی کالونی کا رہائشی عدنان زبیری نجی ادارے میں اکاونٹنٹ تھا ، پیر کے روز گھر سے کچھ ہی فاصلے پر قتل کردیا گیا۔
کراچی میں ڈاکو بے لگام، پی آئی بھی کالونی میں نوجوان ڈاکووں کی گولی کا نشانہ بن گیا! نوجوان عدنان زبیری بیٹے کیلئے دودھ لینے گھر سے نکلا تھا#ARYNews pic.twitter.com/PQZRNPIEZb
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) December 14, 2022
مقتول گھر سے اپنے چار سالہ بیٹے کیلئے دودھ لینے نکلا تھا کہ علاقے میں ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔
عدنان کی ناگہانی موت کی خبر خاندان پر بجلی بن کر گری، ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعاتی شواہد کی مدد سے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، مقتول کے اہل خانہ سے مشاورت کے بعد واقعہ کا مقدمہ پی آئی بی کالونی میں درج کیاگیا ہے۔
کراچی میں پی آئی بی کے علاقے میں اکاونٹنٹ عدنان زبیری کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر پولیس کی روایتی سست روی کے باعث کیس میں فوری پیش رفت نہ ہوسکی۔
پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والا 30بورکا ایک خول ملا تھا، جسے فرانزک کیلئے بھیجا ہوا ہے، فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹ آنے کے بعد تفتیش میں پیش رفت شروع ہوسکے گی۔
دوسری جانب ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ عدنان زبیری کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے اور علاقے میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح زیادہ ہے پولیس گشت بڑھایا جائے۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ واقعے والے روزبھی پولیس جائے وقوعہ پر کافی دیرسے پہنچی تھی۔