عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے حکومت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ اے این پی کو گورنر کے پی سمیت ایک وزارت کی آفر کی گئی تھی، سربراہ اے این پی اسفندر یار ولی نے پارٹی قائدین کو حکومت کا حصہ بننے سے روک دیا۔
اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ پی پی اور ن لیگ کے مشکور ہیں کہ حکومت کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشکلات کو مدنظر رکھ کرفیصلہ کیا اتحادیوں کو کابینہ میں جگہ دیں، ملک پہلے سے مشکلات سے دوچار ہے مزید مشکلات نہیں چاہتے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہماری توجہ اس وقت پارٹی کومزید منظم اور فعال بنانے پر ہے۔