اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پشاور میں فائرنگ، اے این پی رہنما بھانجے سمیت جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ابرار خلیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، دہشت گردی کے اس واقعے میں سیاسی رہنما کا بھانجا بھی جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے تہکال میں آج بروز بدھ عوامی نیشنل پارٹی کے پی کے 74 سے الیکشن لڑنے والے رہنما ابرار خلیل کو بھانجے راشد خان سمیت نا معلوم دہشت گردوں نے قتل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نا معلوم افراد نے دن دہاڑے ابرار خلیل پر فائرنگ کردی جس سے وہ اور ان کا بھانجا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دونوں کی میتوں کو اسپتال منتقل کرکے پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔

ابرار خلیل پشاور کے حلقے پی کے 74 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوارتھے ۔ یہاں سے تحریک انصاف کے پیر فدا محمد 19349 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ابرار خلیل 8260 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

یاد رہے کہ الیکشن مہم کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر بلور کے صاحبزادے اور پی کے 78 کے امیدوار ہارون بلور خودکش دھماکے کے نتیجے میں13 افراد سمیت شہید ہوگئے تھے جبکہ اے این پی کے کارکنان اور میٹنگ میں شرکت کرنے والے عوام بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں