جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ملتان میں کارروائی ، انصارالشریعہ کا اہم کمانڈراور شوٹر طلحہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : حساس ادارے نے کراچی سے فرار ہونے والا کالعدم انصار الشریعہ کے اہم کمانڈراور شوٹر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نصارالشریعہ گروپ کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ملتان میں کارروائی کرکے کالعدم انصار الشریعہ کے مفرور دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد طلحہ انصاری چند روز قبل کنیز فاطمہ میں پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوا تھا، گرفتار دہشتگرد سروش صدیقی کا قریبی ساتھی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : بلوچستان سے انصارالشریعہ کے ماسٹرمائنڈ دوپروفیسرزگرفتار


زرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد کالعدم تنظیم انصار الشریعہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز حساس اداروں نے کوئٹہ اور پشین میں کارروائیاں کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا تھا، دونوں افراد انصارالشریعہ کے اراکین کے اساتذہ ہیں، جنہیں دہشت گرد تنظیم کا ماسٹر مائنڈ بتایا جا رہا ہے۔

دونوں افراد کی شناخت پروفیسرمشتاق اورمفتی حبیب کے نام سے ہوئی، پروفیسر مشتاق جامعہ کراچی میں پڑھاتے تھے جبکہ مفتی حبیب کا کراچی اور حیدرآباد میں مدرسہ ہے۔


مزید پڑھیں: انصارالشریعہ گروپ کے تمام لڑکے تعلیم یافتہ ہیں،انکشافات


اس سے قبل پولیس نے انصار الشریعہ کے سرغنہ عبد اللہ کو گلزار ہجری سےحراست میں لیا تھا، جس نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے تھے۔

ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردی کی تربیت افغانستان سے لی،  کراچی میں اپنے آپ کو منوانے کے لئے پولیس کلنگ کی،  گروپ میں شامل لڑکے کراچی یونیورسٹی،این ای ڈی اور داؤد یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں