منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

امریکا میں ایشیائی نژاد باشندوں کیخلاف نفرت پرمبنی جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں ایشیائی امریکیوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، صرف ایک سال میں 3 ہزار800 واقعات پیش آئے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی امریکیوں کیخلاف نفرت پرمبنی جرائم میں خطرناک اضافہ ہورہا ہے، ایشیائی امریکیوں کیخلاف صرف ایک سال میں تین ہزارآٹھ سواقعات پیش آئے۔

گزشتہ روزاٹلانٹا میں فائرنگ سے چھ ایشیائی خواتین ہلاک ہوگئیں تھیں، چینی،کوریائی،فلپائنی،ویتنامی اورجاپانی ایشیائی امریکی کہلاتے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ایشیائی امریکیوں کیخلاف جرائم میں اضافہ کورونا کے پھیلاؤ اور ٹرمپ کی تقاریر کے بعد ہوا،

ٹرمپ نےاپنےدورمیں کورونا کو کنگ فلو قرار دیا تھا، امریکا میں سفیدفام بالادستی پر مبنی پروپیگنڈے میں دو گنا اضافہ دیکھا گیا۔

یاد رہے امریکا میں اٹلانٹا اور شیروکی کاؤنٹی میں فائرنگ کے دو واقعات میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے، مرنے والوں میں میں چھ ایشیائی خواتین شامل تھیں تاہم پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

بعد ازاں امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا وباء کی آڑ میں ایشیائی امریکیوں پر نفرت انگیز حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے شہریوں پر نفرت انگیز حملے امریکی طرز نہیں، اسے روکنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں