پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں انسداد رشوت ستانی ہفتہ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، افسران کی چھٹیوں پر بھی پابندی ہوگی۔
رشوت کی لعنت سے چھٹکارے اور اس کے خلاف آگاہی فراہم کرنے کے سلسلے میں خیبر پختونخوا حکومت انسداد رشوت ستانی ہفتہ منانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، حکومتی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں انسداد رشوت ستانی ہفتہ 9 دسمبر تک منایا جائے گا۔
کراچی میں شہری نے ٹریفک اہلکار کو رشوت دینے کی مبینہ ویڈیو بنالی
مراسلے میں کہا گیا کہ اس دوران محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے افسران کی چھٹی پر پابندی عائد ہوگی، افسران اور ملازمین کو انسداد رشوت ستانی ہفتے میں چھٹی نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔
جاری مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سیکریٹری اطلاعات اور ڈی جی اطلاعات سے پیشگی اجازت کے بغیر چھٹی نہیں کی جائیگی۔
انسداد رشوت ستانی ہفتے کے دوران کسی ملازم کو چھٹی درکار ہوگی تو ہنگامی صورتحال میں محکمہ اطلاعات کے انتظامی سربراہان سے باقاعدہ چھٹی لی جائے گی۔
خاتون کلکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، فلمی ویڈیو وائرل