تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

کورونا وائرس ویکسین اسی سال بن جائے گی، امریکہ کا دعویٰ

واشنگٹن : امریکہ میں وائٹ ہاؤس کورونا وائرس ٹاسک فورس کے رکن اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر اسٹیفن ہان نے کہا ہے کہ امریکہ رواں برس کے آخر یا اگلے سال کے شروع میں ویکسین بنا لے گا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اسٹیفن ہان نے جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایف ڈی اے نے چار مختلف ویکسینز کے لیے کلینیکل ٹرائلز کی اجازت دے دی ہے۔

اسٹیفن ہان نے کہا کہ دو ویکسینز کے ٹرائلز جولائی میں شروع ہو جائیں گے، ہمارا ٹارگٹ ہے کہ اس سال کے آخر یا اگلے برس کے آغاز میں ویکسین بن جائے۔‘

واضح رہے کہ امریکہ میں 27 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 28 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹرائلز سے جو ڈیٹا حاصل ہوگا وہ اس کے بارے میں پرامید ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وبا شروع ہونے کے بعد کورونا کا علاج کرنے والی دوائیں جیسے ریمیڈیسویر، ڈیکسامیتھازون یا کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریض کے خون سے حاصل کیا گیا پلازمہ مہیا نہیں تھا، لیکن اب یہ دوائیں مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہیں۔

سٹیفن ہان نے لیڈرز سے اپیل کی وہ وائٹ ہاؤس کورونا وائرس ٹاسک فورس کی طرف سے ہاتھ دھونے، ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ قائم کرنے جیسی ہدایات پر عمل کریں۔

دوسری طرف دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک اس مرض کے باعث پانچ لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں وبا سے لوگ صحتیاب بھی ہو رہے ہیں اور اب تک تقریباً پچاس فیصد یعنی 55 لاکھ سے زیادہ لوگ شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے مطابق امریکہ کے بعد وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں برازیل کا نمبر ہے جہاں اب تک 14 لاکھ 48 ہزار افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ برازیل میں کورونا سے اموات کی تعداد 60 ہزار 632 ہے۔

تیسرے نمبر پر روس ہے جو وبا سے بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں چھ لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد میں وائرس پایا گیا ہے،کیسز کی تعداد کے لحاظ سے متاثرہ ممالک میں انڈیا چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک چھ لاکھ سے زیادہ متاثرین ہیں اور 17 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اموات کے لحاظ سے دیکھا جائے تو امریکہ اور برازیل کے بعد برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 43 ہزار 991 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، برطانیہ میں اب تک کورونا کے تین لاکھ 14 ہزار 991 کیسز سامنے آئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -