جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام پر خاور فرید مانیکا کو گرفتارکرلیا گیا، خاور مانیکا نے قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیر کیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام پر خاور فرید مانیکا کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ خاور فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پر انکوائری کر رہے ہیں ، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ خاور مانیکا نے قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیر کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خاور فرید مانیکا نے قبرستان کی زمین پر غیر قانونی 26دکانیں بھی تعمیر کیں، شادی ہال بغیر منظوری اور نقشہ قبرستان کی 4 کنال اراضی پر بنایا گیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا کہ خاور فرید مانیکا ایک عرصےسےپیراسلام قبرستان حویلی لکھاکی زمین پرقابض ہیں، وہ ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اینٹی کرپشن نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کیا۔

اس سے قبل ایف آئی اے امیگریشن نے خاور مانیکا کو دبئی جاتے ہوئے روک لیا تھا، ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا غیر ملکی ایئر لائن سے دبئی جا رہے تھے، تاہم ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے انھیں ملک چھوڑنے سے روکا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں