پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اینٹی کرپشن  نے عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو ان کےگھر سے حراست میں لیا گیا ہے، عمر چیمہ پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ عمر چیمہ 3 نوٹسز کے باوجود بھی تفتیش میں پیش نہ ہوئے جس کے بعد آج انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈی جی وقاص الحسن کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو حراست میں لینے کے بعد لاہور پولیس کے حوالے کردیا،  پولیس نے عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، پنجاب پولیس کی کارروائی کے بعد اینٹی کرپشن کارروائی کریگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں