منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اینٹی کرپشن کیس خارج ہونے کے باوجود شیریں مزاری طلب

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی جی خان: اینٹی کرپشن میں کیس خارج ہونے کے باوجود شیریں مزاری کو عدالت نے طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرکاری اراضی کو جعلسازی کرکے منتقل کرنے کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت نے شیریں مزاری سمیت ملزمان کو 15 نومبر کو طلب کرلیا۔

اسپیشل جج نے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے خارج مقدمے سے اتفاق نہ کرتے ہوئے طلبی کے سمن جاری کیے ہیں۔واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے اراضی اسکینڈل میں شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کردیا تھا۔

- Advertisement -

 شیریں مزاری کے خلاف فیڈرل لینڈ کمیشن کے فیصلے کے تحت لینڈ ریفارمز سے حاصل کی گئی زمینیں واپس نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ان پر الزام تھا کہ انہوں نے زمین کی ‘جعلی’ منتقلی کے لیے مقامی لینڈ اتھارٹیز سے مل کر سازش کی، یہ الزام فیڈرل لینڈ کمیشن کے فیصلے کے بعد سامنے آیا تھا۔

بعدازاں شیریں مزاری نے ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف سیاسی مخالفین کی جانب سے جھوٹی خبریں رپورٹ کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال 21 مئی کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں