جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

انسداد کرپشن کا عالمی دن، نیب لاہور نے سال 2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انسداد کرپشن کے عالمی دن کی مناسبت سے نیب لاہور نے سالانہ رپورٹ جاری کردی جسک ے بعد ایک سال کے دوران 204 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں 9 دسمبر کو انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد معاشرے پر کرپشن کے برے اثرات اور ان کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

اس دن منانے کا مقصد اس برائی کا خاتمہ اور اس کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر نظر ثانی کرنا ہے۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے اینٹی کرپشن دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بدعنوانی کی وجہ سے عالمی سطح پر 2 کھرب 60 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، یہ دنیا کی مجموعی ملکی پیداوار کا 5 فیصد حصہ ہے۔

مزید پڑھیں: کرپشن کی سزا موت ہو تو ملک کی آبادی کم ہوجائے، چیئرمین نیب

انسداد کرپشن عالمی دن کی مناسبت سےنیب لاہورکی  سالانہ رپورٹ جاری کی جس کے مطابق سال 2018 میں نیب لاہور نے کرپشن کے الزامات کی بنیاد پر 204 ملزمان کوگرفتارکیا۔

اعلامیے کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، راجہ قمرالاسلام، میاں نعمان، قیصرامین، مجاہد کامران، سابق وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی فواد حسن فواد،  احمد چیمہ اور رائے اعجاز سمیت 204 ملزمان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ترقی میں‌ بدعنوانی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، صدر مملکت

نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مختلف الزامات میں ملوث ملزمان سے پلی بارگین کے تحت 19 کروڑ اور 91 لاکھ روپے وصول کیے گئے جبکہ رواں سال کرپشن کے الزمات کی بنیاد پر 196 انکوائریاں شروع کیں  جن میں سے 102 مقدمات کو نمٹا دیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے سال 2018 میں کل 42 تحقیقات مکمل اور ملزمان کے خلاف 50 سے زائد ریفرنس فائل کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں