جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

محکمہ اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر سے 44 شوگر ملز مالکان کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کسانوں کے ساتھ ہونے والے ناانصافی کا ازالہ کرےگا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے شوگر ملز مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے صوبے بھر سے 44 شوگر ملز مالکان کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہگنے کے کاشت کاروں کا استحصال ہرگز قبول نہیں، ملز مالکان کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

- Advertisement -

گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ پچھلے 2 ہفتوں میں ڈھائی ہزار شکایات موصول ہوئیں،متعین کردہ ریٹ سےکم قیمت کے حوالے سے 1363 شکایات آئیں،کاشت کاروں کورقم کی عدم ادائیگی سے متعلق 641 شکایات موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ گنے کی غیر قانونی کٹوتی کے حوالے سے 503 شکایات موصول ہوئیں، زیادہ تر شکایات جنوبی پنجاب سے موصول ہوئیں۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں گنے کے کاشت کاروں کے لیے کھلی کچہریوں کا اہتمام کر رہے ہیں،محکمہ اینٹی کرپشن کسانوں کے ساتھ ہونے والے ناانصافی کا ازالہ کرےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں