جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اینٹی کرپشن نے شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اینٹی کرپشن نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا، ان پر اراضی کے ریکارڈ کو غائب کرنے اور ٹمپرنگ کا الزام عائد تھا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا، شیریں مزاری پر اراضی کے ریکارڈ کو غائب کرنے اور ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

شیریں مزاری پر یہ بھی الزام تھا کہ لینڈ ریفارمزکے تحت اراضی کو واپس نہیں کیا گیا ، فیڈرل لینڈ کمیشن نے شیریں مزاری کے خلاف رپورٹ دی تھی۔

جس کے بعد شیریں مزاری نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا کہ سیاسی مخالفت پر غلط رپورٹ دی گئی ، ہائی کورٹ سے شیریں مزاری کو ریلیف ملنے کے بعد معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا۔

فیڈرل لینڈ کمیشن نے اپنے پہلے فیصلے کو غلط تسلیم اوردوسرا جواب جمع کرایا۔

یاد رہے رواں سال 21 مئی کو سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی گرفتاری کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے انہیں اسی رات گیارہ بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں