پشاور : اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے سابق وزیر تعلیم عاطف خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بارہ نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے سابق وزیر تعلیم کے پی عاطف خان کو نوٹس جاری کردیا ،سابق وزیر پر مالم جبہ پروجیکٹ میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
نوٹس میں عاطف خان کو 12 نومبر کو اینٹی کرپشن میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے سابق وزیر تعلیم کو اینٹی کرپشن نوٹس کی کاپی بھی جاری کردی ، سابق وزیر کو اینٹی کرپشن کےپی کی جانب سے نوٹس یکم نومبرکوجاری کیاگیا۔
نوٹس فضل ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق انکوائری ، پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی خریداری اور حدبندی کی تحقیقات پر جاری کیا گیا۔
سابق وزیر نے کہا کہ مالم جبہ کیس نیب اورپشاورہائیکورٹ میں بندہوچکاہے، سیاسی مقاصد کیلئےکیس دوبارہ کھولاجارہا ہے۔
وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور نے سابق وزیر تعلیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیان بازی سےپہلے سابق وزیر کوحقیقت معلوم کرنی چاہیےتھی، اتنافارغ نہیں کہ ان جیسےغیراہم شخص کیخلاف نوٹس جاری کراؤں، مجھے اہم ذمہ داریاں نبھانی ہیں۔