اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، کروڑوں کی زمین واگزار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، صوبائی شہر پاکپتن میں 496 کنال زرعی اراضی واگزار کرالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ پاکپتن شہر سے 496 کنال زرعی زمین واگزار کرائی گئی، زمین کی مالیت 15 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔

انہوں نے بتایاکہ واگزار زمین فیڈرل لینڈ کمیشن کی ملکیت تھی، قبضہ گروپ کئی سال سے سرکاری زمین پر قابض تھا، جس پر اینٹی کرپشن نے ایکشن لیا اور زمین واگزار کرائی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں اینٹی کرپشن پنجاب نے ساہیوال، رحیم یار خان اور راجن پور میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی تجارتی اراضی واگزار کروائی تھی۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں ڈیڑھ ارب کی 21 کنال تجارتی اراضی، ڈیرہ غازی خان میں 5 ہزار 400 کنال اراضی، راجن پور میں 33 کروڑ روپے سے زائد کی اراضی اور رحیم یار خان سے 322 کنال اور 12 مرلے زمین واگزار کروائی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق صوبے میں اب تک 5 ارب 22 کروڑ روپے کی تاریخی ریکوری کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں