لاہور : اینٹی کرپشن نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں ایکڑ اراضی واگزار کرالی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی ہے، محکمہ مال، محکمہ آبپاشی کی کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں ایکڑ اراضی واگزار کرالی۔
گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ دوبارہ قبضہ کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، قابضین سے تاوان وصولی کےلیے محکموں کو ہدایات جاری کردیں۔
- Advertisement -
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر چکوال اور پاکپتن میں گرینڈ آپریشن کیا گیا، اینٹی چکوال نے 54 کنال اراضی واگزار کرالی۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکپتن میں بااثر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، 1064 کنال زمین واگزار کرائی ہے اور واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت تقریباً تین کروڑ روپے ہے۔