اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اینٹی کرپشن اوکاڑہ کی بروقت کارروائی، ایکسائز کانسٹیبل کو رشوت لیتے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے ایکسائز کانسٹیبل ثنااللہ کو رشوت لیتے ہوئے مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے ملزم کو نشان زدہ نوٹوں کے ساتھ مجسٹریٹ کی موجودگی میں حراست میں لیا، ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ جعلی رجسٹریشن گاڑیوں پر 19 افسران پر مقدمہ درج کیا جاچکا ہے، مقدمے میں پانچ ڈائریکٹرز، ای ٹی اوز اور ایکسائز انسپکٹرز نامزد ہیں۔

ڈی جی کا کہنا تھا کہ گرفتار ای ٹی او امجد کو آج عدالت پیش کیا جائے ، اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے موضع راکھ ڈھول سے 268 کنال زمین واگزار کرالی۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ واگزار اراضی کی مالیت چھ کروڑ 70 کروڑ لاکھ روپے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں