تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کیخلاف رجوع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور کچہری سے نکلتے ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور کی ضلع کچہری میں پرویز الٰہی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے گرفتار کیا۔

اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ ہم مذکورہ عدالتی فیصلے کیخلاف دوبارہ عدالت جارہے ہیں کیونکہ یہ فیصلہ میرٹ کے برعکس آیا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے میڈیا کو بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو جلد گوجرانوالہ منتقل کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو مبینہ کرپشن کیس میں گزشتہ روز ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ غالب مارکیٹ پولیس بھی پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے تیار ہے ان کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت نے پرویز الہی کی عبوری ضمانت خارج کی تھی۔

قبل ازیں عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، انشاءاللہ پی ٹی آئی میں ہوں اور رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں بالکل بے گناہ ہوں، جو بھی حق اور سچ پر ہیں وہ ڈٹ جائیں۔

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی عدلیہ پربھروسہ ہے، ہمیشہ سے پاک افواج کاحامی رہا ہوں، باقی نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

Comments

- Advertisement -