لاہور: ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں 5ارب22کروڑ کی تاریخی ریکوری کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے بتایا کہ ریکوری ہاؤسنگ اسکیم ڈی جی خان سے منتقلی کی مد میں کی گئی، 261کنال رقبہ میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کو ٹرانسفر کرایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ رقبے کا اس وقت مارکیٹ ریٹ5 ارب 22کروڑ ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے مزید کہا کہ یہ رقبہ سوسائٹی میں پبلک مقامات کے لیے استعمال ہوگا، ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف 2سال سے انکوائری چل رہی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر اوکاڑہ کے موضع بٹک تحصیل دیپا لپور میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کارروائی کرتے ہوئے 219 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا کے محکمہ مال کے حوالے کی گئی تھی۔
اس سے قبل حالیہ دنوں اینٹی کرپشن پنجاب نے سرگودھا، راولپنڈی، ساہیوال، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں کئی پٹرول پمپ بھی سیل کیے۔