The news is by your side.

اینٹی کرپشن ٹیم نے کراچی کے میٹرک بورڈ پر چھاپہ

کراچی :‌اینٹی کرپشن ٹیم نے کراچی کے ثانوی تعلیمی بورڈ پر چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا.

کراچی کےثانوی تعلیمی بورڈ انتظامیہ کی بھی شامت آگئی، خلاف ضابطہ بھرتیوں کی شکایات پر اینٹی کرپشن یونٹ نے تعلیمی بورڈ پرچھاپہ ما رکر شعبہ مالیات اور دیگر شعبہ جات کا ریکارڈ تحویل میں لےلیا ۔

بورڈکے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے دفاتر کاجائزہ لیا، قائم مقام سیکریٹری میٹرک بورڈ ہدایت اللہ انصاری نے مطلوبہ معلومات اینٹی کرپشن ٹیم کو فراہم کردی ۔

محکمہ اینٹی کرپشن مطابق چھاپہ خلاف ضابطہ بھرتیوں کی شکایات پرمارا گیا، جس کی ابتدائی رپورٹ جلد جاری کی جائے گی۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق میٹرک بورڈ پر کاروائی غیر قانونی بھرتیوں ،ڈیلی ویجس ملازمین کی خلاف ضابطہ کاروائی پر کی گئی.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں