جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں ندی نالوں کے اطراف تجاوزات ہٹانے کیلئے کے ایم سی نے آپریشن شروع کردیا، مذکورہ آپریشن تین مراحل میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے کیفے پیالا اور نالا اسٹاپ کے قریب انسداد تجاوزات آپریشن کا کام جاری ہے، کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ تجاوزات گرانے میں مصروف ہے۔

کےایم سی کے سینئرڈائریکٹر بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ شہر میں بیک وقت3مقامات پر آپریشن کیا جائے گا، کیفے پیالہ سے ضياالدين اسپتال تک تجاوزات کا خاتمہ ہوگا، دوسراآپریشن کیفے پیالہ سے تین ہٹی کی طرف کیا جائے گا جبکہ تیسرا آپریشن نیو کراچی نالے پر کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر وسطی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر مرحلہ وار آپریشن کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں نالے کےاطراف غیرقانونی شیڈز مسمار کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں غیرقانونی مکانات کو مسمار کیا جائے گا، متاثرہ افراد کو متبادل جگہ کی فراہمی کے بعد آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، رہائشی افراد کو بے گھر نہیں کیاجائے گا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آپریشن کے پہلے مرحلے میں نالے کے اطراف دکانیں گرائی جارہی ہیں، اینٹی انکروچمنٹ پولیس کے سو سے زائد جوان آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں

اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے نالا اسٹاپ پر ریڈ مارکنگ شروع کردی، نالا اسٹاپ پر7ہزار دکانیں اور9ہزار سے زائد مکانات غیرقانونی ہیں، مارکنگ کے ساتھ دکانوں اور مکانات کو نوٹس بھی دیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں