ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

تجاوزات آپریشن : سندھ اسمبلی کے سامنے غیر قانونی آہنی پھاٹک اور پلرز گرا دیئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ اسمبلی کے سامنے بنائے گئے غیر قانونی آہنی پھاٹک گرا دیئے گئے، کے ایم سی کے عملے نے گلشن اقبال میں شادی ہالوں سمیت پختہ تجاوزات اور کسٹم آفیسر کلب کو منہدم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں تجاوزات کے خاتمہ کی مہم زور شور سے جاری ہے، اس سلسلے میں سندھ اسمبلی کے سامنے بھی تجاوزات کاخاتمہ کر دیا گیا۔

ڈائکٹر کے ایم سی کےمطابق سندھ اسمبلی کے باہرٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے پھاٹک اوراس کے پلرزکو گرادیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گلشن اقبال میں غیر قانونی شادی ہالزاور پختہ تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔

عزیزبھٹی پارک کےعقب میں واقع شادی ہال گرادیا گیا جبکہ برسوں سے قائم غیر قانونی کسٹمز آفیسرز کلب کو بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیاہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں انتظامیہ کی جانب سے سست روی دکھائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں سست روی پر سپریم کورٹ برہم

جسٹس گلزار نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کراچی میں بنے غیر قانونی سنیما ہاؤسز اور شادی ہالز گرانے کا حکم اور فٹ پاتھوں پر قائم نرسریاں بھی ختم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں