منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

لاہور: حکومت مخالف نغمے گانے والوں کیخلاف مقدمات درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : موجودہ حکومت اور نواز لیگ کیخلاف نغمے لکھنے اور گانے والوں پر مقدمات درج کرلئے گئے، دس ارب روپے ہرجانہ بھی کیا جائے گا، فنکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی ایما پر نواز لیگ اور حکومت مخالف گیت بنائے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور ن لیگ مخالف گیت گانے والوں کیخلاف کارروائی کی تیاریاں کرلیں گئیں، پنجاب کے قوال شیرمیانداد ان کے منیجر اور شاعر قیصرندیم گڈو کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

اس کے علاوہ اداکارہ کرن کے شوہر، ببو رانا، ملکو، گلوکارہ شگفتہ اعوان کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس نے ڈی جے ولی سن، میوزیشنز اوراسٹوڈیو مالکان کےخلاف تین مقدمات درج کیے ہیں۔

ایک مقدمہ ایف آئی اے جبکہ دو لاہور کے تھانوں میں درج کئے گئے، مذکورہ ایف آئی آر میں نامزد فنکاروں کی گرفتاری عمل میں آنے کے بعد کیس اوپن کیے جائیں گے، تمام مقدمات ترجمان حکومت پنجاب کی مدعیت میں درج کیےگئے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فنکاروں نے پی ٹی آئی کی ایما پر ن لیگ اورحکومت مخالف گیت بنائےہیں، متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شوبز حلقوں میں سازش کے مرکزی کردار قیصرندیم عرف گڈو ہیں۔

قیصر ندیم گڈو نے پی ٹی آئی سے رقم لیکر فنکاروں کو مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا، ساہیوال کے رہائشی قیصرندیم کا تصاویراور ویڈیوز ریکارڈ بھی حاصل کرلیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ فنکاروں کیخلاف دس ارب روپے ہرجانے کادعویٰ دائر کرنے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں