ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ن لیگی رہنماؤں کا عدلیہ مخالف ریلی میں اشتعال انگیز زبان کا استعمال

اشتہار

حیرت انگیز

قصور: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا عدلیہ کے خلاف نازیبا اور اشتعال انگیز زبان کے استعمال کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماؤں نے قصور کی سڑکوں پر عدلیہ مخالف ریلی نکالی اور ٹائر جلائے۔ ریلی میں اعلیٰ عدلیہ اور ججوں کے اہل خانہ کے خلاف نازیبا زبان کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

ریلی میں رہنماؤں نے پہلے خود نازیبا نعرے لگائے اور پھر کارکنوں سے بھی وہی نعرے لگوائے۔ اس ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر، رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر اور ناصر محمود نے کی۔

قصور کی ریلی میں چیف جسٹس آف پاکستان کا نام لے کر گالیاں دی گئیں، ایسی طوفان بدتمیزی دیکھنے کو ملی جو بیان سے باہر ہے، رہنماؤں نے کارکنوں کو بھی مشتعل کردیا۔

نوازشریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پرعبوری پابندی عائد

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد سے ن لیگ کے رہنما عدلیہ کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، گذشتہ دنوں چیف جسٹس نے ن لیگی رہنما صدیق الفاروق کو بھی توہین عدالت کی وارننگ دی تھی۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز سمیت سولہ ن لیگی رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پر پندرہ دن کے لیے عبوری پابندی عائد کردی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں