پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

دوران پرواز بیوی نے شوہر کی پٹائی کرڈالی ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: کورونا وائرس کے باعث سماجی فاصلہ اور ماسک لگانا ضروری ہوگیا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے وبا کے ساتھ جینے کا ہنر سیکھ لیا ہے، مگر کچھ مقامات پر لوگوں نے ماسک پہننے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے غیر ضروری اور شخصی آزادی کے منافی قرار دیا ہے۔

ایسا ہی واقعہ مانچسٹر سے ٹینیرائف جانے والی پرواز میں اس وقت پیش آیا جب میاں بیوی کے درمیان کرونا وائرس سے بچاؤ پر بحث جاری تھی، اس بحث سے اکتا کر بیوی نے اپنی شہرکو تھپڑ رسید کردیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس میں خاتون کو تھپڑ رسید کرنے والا شخص جہاز میں چلا کر کہتا ہے کہ کرونا سے بچاو کے لئے ماسک کا استعمال فضول ہے، ہر شخص کو آزادی سے جینے کا حق حاصل ہے، میں اپنا یہ حق استعمال کرتے ہوئے کہہ رہا ہوں کہ مجھے ماسک نہیں پہننا، لوگ وائرس سے متعلق آپ سے جھوٹ بول رہے
ہیں۔

اسی دوران اس کی بیوی مداخلت کرتے ہوئے مسافروں کو کہتی ہے کہ یہ بے وقوف شخص ہے، اسی لمحے وہ اپنے شوہر کو تھپڑ رسید کردیتی ہے، شوہر غصے میں آکر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانا چاہتا ہے تاہم ایک مسافر کی جانب سے اس کے طرز عمل کو روک دیا جاتا ہے، جس پر وہ شخص شدید غصے میں بیچ بچاو کرانے والے مسافر کو لڑنے کا چیلنج اور مظلغات بھی دیتا ہے۔

بعد ازاں جہاز کے حکام نے معاملے کو رفع دفع کرایا، فضائی میزبان کی جانب سے مسافروں سے آگاہ کیا گیا کہ تمام مسافر اپنی نشستوں پر واپس چلے جائیں کیونکہ ہم کچھ ہی دیر میں لینڈ کرنے والے ہیں۔

ماسک سے متعلق ہونے والا یہ ہنگامہ پہلا نہیں ہے، ا س سے قبل خاتون نے جہاز میں فیس ماسک سے انکار کیا اور دیگر مسافروں سے لڑائی بھی کی، جس کے نتیجے میں خاتون کو جہاز سے اتار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں تمام فضائی کمپنیوں نے دوران پرواز ماسک پہننا لازمی قرار دے رکھا ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد بھی کرایا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں